ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی
ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اور ممبئی میں جس موسمیاتی سسٹم سے بارش ہوئیں وہی سسٹم آج اور کل کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کا باعث بنے گا۔ممبئی میں 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بارش سے ہونے والے حادثات میں 4 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔ 

دوسری جانب مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش اور طوفانی ہواؤں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی جب کہ ممبئی سٹاک ایکس چینج کا سائن بورڈگرگیا تاہم اسے زمین پر گرنے سے بچانے کےلیے فائر بریگیڈ کی مد دلی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔

مزید :

بین الاقوامی -