ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر ،عبداللہ خاقان سمیت 5 نئے ملزم نامزد

ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر ،عبداللہ خاقان سمیت 5 نئے ملزم نامزد
ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر ،عبداللہ خاقان سمیت 5 نئے ملزم نامزد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی کیس میں احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، ضمنی ریفرنس میں عبداللہ خاقان سمیت 5 نئے ملزموں کو نامزدکیاگیاہے،ایم ڈی ایئربلیو کو بھی ملزم نامزد کردیاگیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت15 ملزموں کیخلاف دائر کردیاگیا ،شیخ عمران الحق ،عبدالصمدداﺅد،حسین داﺅد اورعبداللہ خاقان بھی ملزموں کی فہرست میں شامل ہے،نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا،ضمنی ریفرنس میں 5 نئے ملزموں کو شامل کیاگیا ہے ،سکروٹنی کیلئے رجسٹرار کے پاس جمع کرادیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -