اسلام آبادہائیکورٹ ،شہری کی عدم بازیابی پر آئی جی اسلام آباد کی نوکری سے برخاستگی اورجرمانے کافیصلہ جزوی معطل 

اسلام آبادہائیکورٹ ،شہری کی عدم بازیابی پر آئی جی اسلام آباد کی نوکری سے ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،شہری کی عدم بازیابی پر آئی جی اسلام آباد کی نوکری سے برخاستگی اورجرمانے کافیصلہ جزوی معطل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی پر سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف آئی جی اسلام آباد کی اپیل پرنوکری سے برخاستگی اورجرمانے کافیصلہ جزوی معطل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں شہری سلیمان فاروق کی عدم بازیابی پر سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف آئی جی اسلام آباد کی اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے نوکری سے برخاستگی اورجرمانے کی سنگل بنچ کافیصلہ جزوی معطل کردیاجبکہ 27 سالہ الیکٹریکل انجینئرکو ایک ماہ میں بازیاب کرانے کاسنگل بنچ کافیصلہ برقرار ہے ۔

واضح رہے کہ سنگل بنچ نے آئی جی اسلام آباد ،سیکرٹری داخلہ و دفاع کو ملازمت سے برخاستگی کاحکم دیاتھا،عدالت نے آئی جی ،سیکرٹری داخلہ و دفاع اور ایس ایچ او کو20 ،20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیاتھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -