بیروت میں خوفناک دھماکہ ، تحقیقا ت شروع ، حکومت نے کن لوگوں کو گھروں میں نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ؟ بڑی خبر 

بیروت میں خوفناک دھماکہ ، تحقیقا ت شروع ، حکومت نے کن لوگوں کو گھروں میں نظر ...
بیروت میں خوفناک دھماکہ ، تحقیقا ت شروع ، حکومت نے کن لوگوں کو گھروں میں نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ؟ بڑی خبر 

  

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دو روز قبل لبنان کے دارلحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں اب تک 135افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں جس کے باعث شہر کے ہسپتالوں میں مزید گنجائش باقی نہیں رہی ہے ، ریسکیو ٹیمیں تاحال ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاہم تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقات کاروں نے 2700 ٹن امونیم کی ویئر ہاﺅس میں موجودگی سے متعلق غفلت برتنے کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے جس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر پورٹ کے متعدد افسران و اہلکاروں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیاہے ۔

بیروت میں ہونے والے دھماکے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکی ہیں لیکن حکام اس دھماکے کو 2700 ٹن امونین نائیٹریٹ کے ساتھ جوڑ رہے ہیں جو کہ چھ سال سے بندرگاہ پر واقع ویئر ہاﺅس میں سٹور کیا گیا تھا ۔

حکام کا کہناہے کہ اب تک 135 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے لیکن جیسے جیسے ریسکیو اہلکار ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش میں آگے بڑھتے جائیں گے یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے ۔بیروت میں دھماکے کے باعث تقریبا تین لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بیروت کے گورنر کا کہناہے کہ دھماکے سے ممکنہ طور پر دس سے 15 بلین ڈالر تک کا نقصان ہواہے ۔

لبنان کی کابینہ نے دارلحکومت میں دو ہفتے کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور شہر کی سیکیورٹی کا نظام فوج کے حوالے کر دیاہے ۔

مزید :

عرب دنیا -