وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب کو ریگولر ائز کرنے کی سفارشات مسترد کردیں

وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب کو ریگولر ائز کرنے کی سفارشات مسترد کردیں
وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب کو ریگولر ائز کرنے کی سفارشات مسترد کردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ نے نیوی سیلنگ کلب کو ریگولر ائز کرنے کی سفارشات مسترد کردیں،راول ڈیم کے کنارے نیول کلب کو ریگولرائز کرنے کی سفارشات وزارت داخلہ نے پیش کیں ،وفاقی کابینہ نے معاملہ سی ڈی اے بورڈ کی کورٹ میں ڈال دیااورسی ڈی اے بورڈ کو متعلقہ قوانین اوراٹارنی جنرل کی مشاورت سے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

دستاویز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے منصوبے کوکابینہ سے ریگولرائز کرنے کو غلط سمت دی گئی ،معاملہ وفاقی کابینہ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں 108 سرکاری عمارتیں سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیر کرنے کاانکشاف ہوا ہے،دوسرکاری اداروں کی جانب سے مارگلہ روڈ پر تجاوزات قائم کی رپورٹ طلب کرلی گئی،وفاقی کابینہ نے شہراقتدار میں قانون کے نفاذ میں امتیاز برتنے پر اظہار برہمی کیا۔

کابینہ ارکان نے کہاکہ خاص و عام کیلئے قانون کے نفاذ میں امتیاز قبول نہیں کیاجائے گا،کابینہ نے سی ڈی اے کو قبضہ مافیا،گرین ایریا یاتجاوزات کیخلاف ایکشن کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -