آسٹریلیاکی کورونا ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے، پروفیسرجاوید اکرم کااعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے اعلان کیاہے کہ آسٹریلیاکی کورونا ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے، آسٹریلو ی ویکسین کا25 افراد پر پائلٹ ٹرائل ہوگا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین پر پاکستان میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آسٹریلو ی یونیورسٹی ور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ویکسین پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کااشتراک چل رہا ہے ،آسٹریلیاکی ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے، پروفیسرجاوید اکرم کاکہنا ہے کہ آسٹریلو ویکسین کا25 افراد پر پائلٹ ٹرائل ہوگا۔