بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس ،وکیل درخواست گزارنے سپرسیشن کیس پر تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا

بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس ،وکیل درخواست گزارنے سپرسیشن کیس پر ...
بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس ،وکیل درخواست گزارنے سپرسیشن کیس پر تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس میں وکیل درخواست گزارنے سپرسیشن کیس پر تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بیوروکریٹ پروموشن رولز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کارروائی کی وجوہات پڑھنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ جوڈیشل ریویو مانگ رہے ہیں مگر پہلے عدالت کو سمت طے کرنے دیں ،وکیل درخواست گزار نے پروموشن رولز سے متعلق سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کاحوالہ دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ کے دلائل کامطلب ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کریں ،سروس پروموشن میں وفاق نے کوئی نیا رولز تو نہیں ڈالا؟۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ عدالت آپ کی ساری باتیں مان لیتی ہے تو پھر آگے کیاکریں گے؟،درخواست گزار کے وکیل نے سپرسیشن کیس پر تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔