ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر معمولی اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آنے کے بعد آج ایک مرتبہ پھر سے کیسز اور اموات میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چویبس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 727 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 863 ہو گئی ہے جبکہ مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 6 ہزار 35 تک پہنچ گئی ہیں ۔کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 56 ہزار 58 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 809 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
سب سے زیادہ کیسز
این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 2234، آزاد کشمیرمیں 2116 مریض، پنجاب میں 93 ہزار 847 اورخیبرپختونخوا میں 34 ہزار359، اسلام آباد 15 ہزار 141، بلوچستان میں 11 ہزار793 جب کہ سندھ ایک لاکھ 22 ہزار 373 مریضوں کیساتھ سر فہرست ہے۔
اموات
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 21 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد تعداد 6 ہزار 35ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اب تک سندھ میں ہو چکی ہیں جہاں تعدا د 2245، پنجاب میں 2162، کے پی کے میں 1215، اسلام آباد میں 167، گلگت بلتستان میں 55، بلوچستان میں 136 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد، بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں ا?ج کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
صحت یاب ہونے والے افراد
کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ افراد سندھ میں صحت یاب ہوئے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 996 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 85 ہزار 232، کے پی کے میں 30 ہزار 57، اسلام آباد میں 12 ہزار 833 ، گلگت بلتستان میں 1846، بلوچستان میں 10 ہزار 258اور آزاد کشمیر میں 1836 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔