پاکستان کاکلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو ایک اور موقع فراہم کرنے کیلئے سفارتی رابطہ ،ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

 پاکستان کاکلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو ایک اور موقع فراہم کرنے کیلئے ...
 پاکستان کاکلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو ایک اور موقع فراہم کرنے کیلئے سفارتی رابطہ ،ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ”را“جاسوس کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو ایک اورموقع فراہم کرنے کیلئے سفارتی رابطہ کرلیا، ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے سفارتی رابطے کی تصدیق کردی،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے کلبھوشن کاوکیل مقرر کرنے کیلئے رابطے کاحکم دیاتھا،عدالتی حکم کے مطابق بھارت سے باضابطہ رابطہ کیاگیا،بھارت کے جواب کاانتظار ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان او آئی سی کابانی رکن ہے،ہمارے او آئی سی ممالک سے قریبی تعلقات ہیں ،او آئی سی نے کشمیر پر مضبوط بیانات دیئے ،پاکستانی عوام کی او آئی سی سے مزید توقعات موجود ہیں ،ہم چاہتے ہیں او آئی سی اپناقائدانہ کردار اداکرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی نقشہ کے اجراپر ارکان پارلیمان کو پہلے اعتماد میں لیاگیا،انہوں نے کہاکہ کلبھوشن پر عدالتی فیصلے کے بعد بھارت سے رابطہ کرکے انہیں وکیل کی فراہمی کاپیغام پہنچادیا،کلبھوشن کے حوالے سے ابھی تک بھارت کاجواب موصول نہیں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر پر بات ہونے کامطلب ہے کہ یہ بھارت کااندرونی معاملہ نہیں ،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے سہولت کاری جاری ہے، پاکستان نے بارہا کہاشرپسندافغان امن عمل کوتباہ کرنے کی کوششیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزیدکہاکہ پاکستان کے سیاسی نقشہ میں جموں وکشمیر کوپاکستان کاحصہ دکھانا تضاد نہیں ،ہمارے موقف میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کسی قسم کی بیک ڈور ڈپلومیسی جاری نہیں، جب تک کشمیر میں مظالم جاری ہیں بیک ڈور ڈپلومیسی ممکن نہیں ۔