مریم نواز کی پیشی کیلئے نیب نے سوالنامہ تیار کرلیا

مریم نواز کی پیشی کیلئے نیب نے سوالنامہ تیار کرلیا
مریم نواز کی پیشی کیلئے نیب نے سوالنامہ تیار کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کیلئے نیب نے سوالنامہ تیار کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب سوالنامے میں پوچھا گیاہے کہ زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کب اورکہاں سے لئے؟،زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کے ذرائع ہر سال کے حساب سے بتائیں ؟۔

نیب نے سوالنامے میں پوچھا ہے کہ زمین کی خریداری کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹیزکی ادائیگی کی تفصیل بھی بتائی جائے،اس میں سے کوئی زمین بیچی گئی ہے تواس کی تفصیلات بھی دیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ سوالنامے میں مزیدپوچھا گیا ہے کہ زمین کس مقصد کیلئے استعمال کی گئی ؟اس کی تفصیلات دیں ،زمین زرعی مقاصد کیلئے استعمال کی گئی یاکمرشل مقاصد کیلئے ؟۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -