"رات کے آغاز سے ہی میں انتظار کیا کرتی تھی کہ۔۔۔" اداکارہ ماہرہ خان نے پریشان کن انکشاف کردیا

"رات کے آغاز سے ہی میں انتظار کیا کرتی تھی کہ۔۔۔" اداکارہ ماہرہ خان نے پریشان ...

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آرٹ ورک پر مبنی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں کوک اسٹوڈیو سیزن 4 میں شامل گانا ’نندیا رے‘ خصوصی طور پر لگایا گیا تھا۔

ماہرہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی نیند سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ ’مجھے بچپن سے ہی نیند کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، مجھے میرے بڑوں نے اس متعلق یہی بتایا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ رات کے آغاز سے ہی میں انتظار کیا کرتی تھی کہ اہل خانہ کے دیگر تمام افراد سوجائیں اور پھر میں آرام سے رات بھر جاگتی رہوں۔

ماہرہ نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی اور یہ تصور کیا کرتی تھی خدا سب دیکھ رہا ہے۔‘

View this post on Instagram

Ever since I was a child I’ve had a sleeping issue.. or at least that’s what I was told. All I remember is, waiting for the night to come so that everybody else would fall asleep and I would have the night all to myself. I used to dream with my eyes wide open - imagining God knows what all. Acting in a film, winning something in school, talking to the boy I had a crush on.. I would play out different scenarios every night. I can’t say I miss it.. because nothing really has changed ( except for the scenarios of course)! What I do miss, is my Ama singing to me when we were little. That used to put me to sleep right away.. P.S will be stealing more of your work for my stories @abdalmufti amazing art ???? @kaavishtheband ????

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

انہوں نے بتایا کہ وہ جاگتی آنکھوں سے ہی فلم میں اداکاری کرنا، اسکول میں کچھ جیتنا، جو شخص پسند تھا اس سے باتیں کرنا، اور اسی قسم کے دیگر منظرناموں کی تشکیل میں رات گزارتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس بے خوابی کی عادت میں کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہو لیکن ہاں منظر نامے قدرے بدل گئے ہیں۔

ماہرہ نے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ زندگی میں جس چیز کی کمی وہ محسوس کرتی ہیں وہ بچپن میں ان کی والدہ کا لوری سنانا ہے جس سے انہیں فورا نیند آجاتی تھی۔

مزید :

تفریح -