بھارت کے ایک ہسپتال میں آگ لگ گئی ، ہلاکتیں

بھارت کے ایک ہسپتال میں آگ لگ گئی ، ہلاکتیں
بھارت کے ایک ہسپتال میں آگ لگ گئی ، ہلاکتیں

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا کے لئے وقف شدہ ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق احمد آباد کے نورنگ پورا کے شریئے ہسپتال میں آگ لگنے کے بعد ہسپتال کے 35 مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آئی سی یو بھی آگ کی زد میں آیا ہے ، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق شرئیے ہسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ آج صبح تقریبا 3:15 بجے پیش آیا، آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور تقریباًایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ لگنے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -