کیا برائن لارا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے؟ سابق بلے باز میدان میں آ گئے

کیا برائن لارا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے؟ سابق بلے باز میدان میں آ ...
کیا برائن لارا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے؟ سابق بلے باز میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے خطرناک ترین باﺅلرز کے سامنے کبھی نہ گھبرانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا اپنے متعلق کورونا مثبت آنے کی خبروں سے گھبرا گئے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کے بعد برائن لارا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی، ایسی غلط اطلاعات پھیلانے والوں کا کیا مقصد ہے، میرے بارے میں کہا گیا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جو سراسر غلط ہے۔ ان بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں سے پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بائیں ہاتھ کے ریکارڈ ساز بلے باز نے کہا کہ یہ ایسی لاپرواہی ہے جس میں غیر ضروری پریشانی پھیلی ہے، ذاتی طور پراس کا افسوس ہوا ہے۔ میری دعا ہے کہ ہم سب کورونا وائرس سے محفوظ رہیں، یہ وائرس ابھی ختم نہیں ہوتا نظر آرہا،ہم سب کو احتیاط کرنا ہوگی۔

مزید :

کھیل -