”بابراعظم لنچ سے پہلے جس طرح بیٹنگ کر رہے تھے اس میں تکنیکی خامی تھی جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ پھر میدان میں آ گئے

”بابراعظم لنچ سے پہلے جس طرح بیٹنگ کر رہے تھے اس میں تکنیکی خامی تھی جس پر ...
”بابراعظم لنچ سے پہلے جس طرح بیٹنگ کر رہے تھے اس میں تکنیکی خامی تھی جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ پھر میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی رمیز راجہ کو انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی نظر آ گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ لنچ سے قبل کے کھیل میں بابراعظم اوپن شولڈرکے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے جس سے سر کی پوزیشن بہتر نہیں تھی، ایسے میں آﺅٹ سوئنگر کھیلنے میں مشکل ہوسکتی ہے، بابر کو اس چھوٹی سے تکنیکی خامی پر قابو پانا ہوگا۔
صفر پر آﺅٹ ہونے والے کپتان اظہرعلی کے بارے میں رمیز نے کہاکہ ایسا لگتا ہے وہ ہر چیز کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے رہتے ہیں، بیٹنگ اور کپتانی میں بہت زیادہ تجزیہ کرتے ہیں، انہیں لازمی طور پر خود کو پرسکون رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -