بھارت میں کورونا سے پریشان عوام کے پیسے چوری کرنے کیلئے سائبر کریمنلز نے حربہ نکال لیا ، حیران کن، خبر، آپ بھی احتیاط کریں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے جس کے باعث شہری بھی شدید پریشانی کے عالم میں دکھائی دے رہیں تو دوسری جانب لوگوں کے خوف سے سائبر کرائمنلز نے کھیلنا شروع کر دیاہے ، جعلی ایپس کے ذریعے شہریوں کے اکاوئنٹس سے پیسے غائب ہونے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے شہریوں کو کورونا سے متاثر ہونے کی صورت میں یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے جسم میں آکسیجن لیول کا خاص خیال رکھیں اور اگر انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئے تو فوری ہسپتال سے رابطہ کریں ۔ جسم میں آکسیجن کی مقدار کو جانچنے کیلئے ” آکسی میٹر “ آلہ استعمال ہوتاہے جسے کچھ لوگ تو خرید پر گھر پر ہی رکھ لیتے ہیں لیکن کچھ لوگ پیسے بچانے کیلئے جعلی موبائل ایپس کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں ۔
سائبر کریمنلز کی جانب سے اب جعلی اپیس بنا کر لوگوں سے پیسے اینٹھنے کا کام شروع کر دیا گیاہے ، ان ایپس پر بظاہر تو یہ معلومات درج ہوتی ہیں کہ وہ اس کے ذریعے اپنے جسم میں آکسیجن لیول چیک کر سکتے ہیں یا پھر بلڈ پریشر بھی جانچ سکتے ہیں ، اس عمل کیلئے ایپ کی جانب سے یا تو آپ کے موبائل کا کیمرہ استعمال کیا جاتا ہے یا پھر موبائل کی لائٹ لیکن کچھ ایسی ایپس بھی ہیں جو کہ آپ سے آکسیجن لیول چیک کرنے کیلئے فنگر پرنٹس کا مطالبہ کرتی ہیں ۔
یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ آکسیجن لیول چیک کرنے کیلئے محفوظ ایپس بھی موجود ہیں لیکن آج کل جعلی ایپس کی بھر مار ہے جو کہ آپ کی معلومات چوری کرتی ہیں ۔ سائبر کریمنلز آپ کے فنگر پرنٹس حاصل کر نے کے بعد اسے کسی طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ آپ کے اکاﺅنٹس میں سے پیسے چوری کرنے کیلئے کیونکہ آپ کے فنگر پرنٹس بہت سی جگہوں پر آپ کی شناخت کا باعث ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ ان جعلی ایپس کے ذریعے آپ کے موبائل سے ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کے بھی لیک ہونے یا چوری ہونے کا خدشہ پیدا ہو جتاہے ،
اگر آپ بھی کوئی ایپ اپنے موبائل میں ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ اس ایپ پر لوگوں کے رد عمل کو دیکھیں اور ساتھ ہی اس کی ریٹنگ بھی چیک کریں اس کے بعد آپ اس کے ڈویلپر کو دیکھیں جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ ایپ اصلی ہے یا جعلی ۔