”اس باﺅلر نے ایک اوور میں 30 رنز مارے تو میں بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا“ بھارتی فاسٹ باﺅلر نے حیران کن انکشاف کر دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلین مکرکٹر جیمز فالکنر کے ہاتھوں ایک اوور میں 30 رنز کی پٹائی کے بعد بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ایشانت شرما نے کہا کہ 2013ءمیں موہالی میں کھیلا جانے والا ون ڈے میرے کیریئر کا سب سے تاریک حصہ ہے جس میں جیمز فالکنر نے مجھے 30 رنز جڑے اور آسٹریلیا کو فتح دلائی، اگرچہ میں مضبوط اعصاب کا مالک ہوں مگر اس ایک اوور میں ہونے والی پٹائی کے بعد میں رونے لگا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ کو فون ملایا اور بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا، میری بھوک اور نیند دونوں ہی اڑگئی تھیں مگر بعدازااں میں نے زیادہ ذمہ داری سے کھیلنا شروع کیا۔