پنجاب حکومت نے سرکاری افسران پر بڑی پابندی عائد کردی
لاہو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نےگزشتہ مالی سال کی کامیاب کفایت شعاری مہم کو مدنظررکھتےہوئےنئےمالی سال کی کفایت شعاری پالیسی جاری کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں کفایت شعاری کومدنظررکھتےہوئےغیرضروری اخراجات سےاجتناب کیاجائےگا،گاڑیوں کی خریداری، وزرا،افسران کےخرچے اور بیرون ملک دوروں پرپابندی ہوگی،افسران اور وزرا کے بیرون ملک سرکاری دورے وزیرپنجاب کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔بیرون ملک علاج،پوسٹوں کی اَپ گریڈیشن اور 5 سٹارہوٹل میں ورکشاپ پر پابندی عائد کردی گئی۔کفایت شعاری پولیسی کے تحت صوبائی وزرا کے گھروں کی تزین وآرائش پر بھی پابندی ہوگی،اسی طرح سپلیمنٹری گرانٹ اور فنڈز کی دیگر منصوبوں کو منتقلی پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔