سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار مسئلہ کشمیر زیربحث آنا۔۔۔شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار غصے سے تلملا اٹھے گی

 سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار مسئلہ کشمیر زیربحث آنا۔۔۔شاہ ...
 سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار مسئلہ کشمیر زیربحث آنا۔۔۔شاہ محمود قریشی نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار غصے سے تلملا اٹھے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار مسئلہ کشمیر زیربحث آیا، یہ مباحثہ 5 اگست کے اہم دن منعقد ہوا، جو پاکستان کیلئے ایک اورسفارتی کامیابی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر،سیکیورٹی کونسل میں ایک سال میں تیسری بارزیربحث آیا، یسا پہلے کبھی نہیں ہوا، بھارت نے کوشش کی کہ یہ مباحثہ نہ ہوپائےمگراسے ناکامی ہوئی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صدرسلامتی کونسل کوخط میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکی صورتحال بگڑ رہی ہے،بھارت نےپورے خطےکےامن و امان کو داؤ پر لگا دیاہے،صدرسلامتی کونسل سےدرخواست کی کہ مسئلے کوفوری زیربحث لایاجائے، شکر گزارہوں کہ میری درخواست کے72گھنٹےکےاندراس پرسیر حاصل بحث ہوئی جبکہ پندرہ میں سے14ممبر ممالک نے اس بحث میں حصہ لیا، بھارت کے تاثرکی نفی ہوئی کہ یہ دوطرفہ یااندرونی مسئلہ ہے،سلامتی کونسل کے ایجنڈے  نے واضح کر دیا کہ یہ عالمی نوعیت کا مسئلہ ہے،55برس کے بعد یہ مسئلہ تیسری مرتبہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ مباحثہ 5 اگست کے اہم دن منعقد ہوا، یہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کیلئے ایک اور سفارتی کامیابی ہے، میں پوری قوم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہر سطح پر جلوس نکالے اور دورافتادہ علاقوں کے لوگوں نے بھی کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سینیٹرز کا شکرگزارہوں کہ  متفقہ وزارت خارجہ کی قراردادکومنظورکیا، چیئرمین سینیٹ کابھی شکرگزارہوں مختصروقت میں اجلاس کا انعقاد کیا اور صدرپاکستان کا بھی ممنون ہوں کہ اُنہوں نے کھل کر اظہار خیال کیا،کشمیر کے معاملے پر پوری قوم نے اتفاق کیا۔

مزید :

قومی -