فیس بک اور ٹوئٹر نے لوگوں کو گمراہ کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کی پوسٹ ہٹادی، وائٹ ہاﺅس غصے سے آگ بگولا

فیس بک اور ٹوئٹر نے لوگوں کو گمراہ کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کی پوسٹ ہٹادی، ...
فیس بک اور ٹوئٹر نے لوگوں کو گمراہ کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کی پوسٹ ہٹادی، وائٹ ہاﺅس غصے سے آگ بگولا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر کے بعد اب فیس بک نے بھی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ ٹکر لے لی۔ جھوٹ پر مبنی قرار دے کر ان کی ایک ویڈیو ہٹا ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے فیس بک پر اپنے فوکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر غلط دعویٰ کررہے ہوتے ہیں کہ بچوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے بڑوں کی نسبت زیادہ قوت مدافعت ہوتی ہے۔ 

ویڈیو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”کورونا کے خلاف بچوں میں اس قدر قوت مدافعت ہوتی ہے کہ لگ بھگ انہیں وائرس لاحق ہی نہیں ہو سکتا اور اگر ان کے جسم میں منتقل ہو بھی جائے تو انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔“فیس بک کی طرف سے اس ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ فیس بک کی طرف سے بتایا گیا کہ ”صدر ٹرمپ کی یہ ویڈیو فیس بک کی پالیسی کی خلاف ورزی تھی اور کورونا وائرس کے متعلق خطرناک گمراہ کن معلومات پر مبنی تھی۔“

فیس بک کے اس اقدام پر صدر ٹرمپ شدید برانگیختہ ہو گئے۔ وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کو ’متعصب‘ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کے یہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں۔صدر ٹرمپ کی یہ پوسٹ ان کے انتخابی مہم والے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے بھی شیئر کی گئی تھی، جس پر ٹوئٹر کی طرف سے وہ اکاﺅنٹ ہی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ ٹوئٹر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب تک اکاﺅنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی جاتی تب تک اس سے کوئی اور ٹویٹ نہیں کی جا سکے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -