خاتون کو پراسرار بیماری، 2 سال سے مسلسل پیٹ پھولنے لگا

خاتون کو پراسرار بیماری، 2 سال سے مسلسل پیٹ پھولنے لگا
خاتون کو پراسرار بیماری، 2 سال سے مسلسل پیٹ پھولنے لگا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک خاتون ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہے کہ اس کا پیٹ کسی غبارے کی طرح پھول چکا ہے اور مزید پھولتا جا رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ہوانگ گوژیان نامی اس36سالہ خاتون کا تعلق گوانگ ژاﺅ کے ایک گاﺅں سے ہے جو 2سال قبل اس پراسرار بیماری میں مبتلا ہوئی جس کا ڈاکٹر آج تک سراغ نہیں لگا سکے۔ 2سال سے اس کا پیٹ مسلسل بڑھتا چلا جا رہا ہے اور اب تک اتنا بڑھ چکا ہے کہ دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی بھی وقت یہ پھٹ جائے گا۔اس کے پیٹ کا وزن لگ بھگ 20کلوگرام سے زائد ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوانگ کا کہنا ہے کہ وہ اب تک بے شمار ڈاکٹروں کے پاس جا چکی ہے لیکن ان میں سے کوئی یہ تک معلوم نہیں کر سکا کہ اسے کیا بیماری لاحق ہے۔ اب اس کی تکلیف اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ چل پھر سکتی ہے اور نہ سو سکتی ہے۔ ہوانگ دو بچوں کی ماں ہے اور وہ ان کی بھی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہو چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ غریب عورت ہے۔ اس نے اپنے علاج کے لیے لوگوں سے چندے کی اپیل بھی کی ہے۔ ہوانگ کا کہنا ہے کہ ”مجھے 3ہزار 290پاﺅنڈ (تقریباً7لاکھ 30ہزار روپے) کی ضرورت ہے تاکہ میں کسی سپیشلسٹ کے پاس جا کر اس سے علاج کروا سکوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -