اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر 76 کلو وزن کم کرنے والی خاتون کی کہانی، یہ کیسے ممکن ہوا؟ موٹے افراد کو مشورہ دے دیا

اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر 76 کلو وزن کم کرنے والی خاتون کی کہانی، یہ کیسے ...
اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر 76 کلو وزن کم کرنے والی خاتون کی کہانی، یہ کیسے ممکن ہوا؟ موٹے افراد کو مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات جان جوکھوں کا کام ہے لیکن ایک آسٹریلوی خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر اپنے وزن میں 76کلوگرام کمی کرکے دنیا کو حیران کر دیا اور اب دوسروں کو بھی یہی کام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی رہائشی اس خاتون کا نام الیڈا الزبتھ ڈرئیر ہے جو بچپن ہی سے موٹاپے کا شکار تھی۔ 10سال کی عمر میں اس کا وزن 82کلوگرام تک جا پہنچا تھا۔ اس پر مستزاد کہ اسے بوائے فرینڈ ایسا ملا جس کے ساتھ اس کا تعلق انتہائی ناخوشگوار رہا۔ وہ اسے ہمہ وقت ذہنی و جسمانی استحصال کا شکار کیے رکھتا۔ اپنے اس تعلق کی تلخی کی وجہ سے الیڈا کا رجحان مزید غیرصحت مندانہ خوراک کی طرف ہوا اور وہ 5ہزار کیلوریز کے حامل فاسٹ فوڈز روزانہ کھانے لگی اور گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گئی۔ 
رپورٹ کے مطابق بالآخر کچھ عرصہ قبل الیڈا نے اپنی زندگی بدلنے کا عزم کیا اور شروعات اس نے بوائے فرینڈ سے کی۔ اس نے اس کے ساتھ اپنے زہریلے تعلق کا خاتمہ کیا اور اکیلی رہنے لگی۔ اس کے بعد اس نے گیسٹرک سرجری کروائی اور مکمل سبزی خور بن گئی۔ اب اس کے وزن میں 76کلوگرام کمی واقع ہو چکی ہے اور وہ گوشت کے پہاڑ سے سلم سمارٹ خوبرو لڑکی بن چکی ہے۔ اس نے گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر اپنی پہلے اور بعد کی تصاویر پوسٹ کیں اور دیکھنے والوں کو یقین ہی نہ آیا کہ یہ ایک ہی لڑکی کی تصاویر ہیں۔ الیڈا نے دوسروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ بھی اس کی طرح ایسے تلخ تعلق میں ہیں تو فوری طور پر یہ تعلق ختم کر دیں اور اپنا خیال رکھنے کا عزم کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -