پہلا ٹیسٹ، شان مسعود نے کمال کر دیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

پہلا ٹیسٹ، شان مسعود نے کمال کر دیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے
پہلا ٹیسٹ، شان مسعود نے کمال کر دیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے انگلینڈ کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری مکمل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف مانچسٹر ٹیسٹ میچ میں عابد علی کیساتھ مل کر اننگز کا آغاز کرنے والے شان مسعود ابھی تک کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں جنہوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 255 گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا لئے ہیں اور ابھی یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بیٹنگ کرنی ہے۔ 

مزید :

کھیل -