ماں کی عمر 60 سال، بیٹی کی 30 سال، لیکن دیکھنے میں ہو بہو ایک جیسی، پہچاننے کی کوشش میں اپنے شوہر بھی چکرا کر رہ جاتے ہیں

ماں کی عمر 60 سال، بیٹی کی 30 سال، لیکن دیکھنے میں ہو بہو ایک جیسی، پہچاننے کی ...
ماں کی عمر 60 سال، بیٹی کی 30 سال، لیکن دیکھنے میں ہو بہو ایک جیسی، پہچاننے کی کوشش میں اپنے شوہر بھی چکرا کر رہ جاتے ہیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم شکل جڑواں بہنوں کو دیکھ کر توکوئی دھوکا کھا سکتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ نیویارک میں ایک 60سالہ ماں اور اس کی 30سالہ بیٹی ایسی ہم شکل ہیں کہ خود ان کے گھر والے بھی بسااوقات دھوکا کھا جاتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام ڈان ہبشر اور اس کی بیٹی کا نام چیر ہبشر ہے۔ چیر کی ایک طرف تو شکل ہو بہو اپنی ماں پر گئی ہے اور دوسرے اس کی ماں 60سال کی عمر میں بھی اپنی آدھی عمر کی دکھائی دیتی ہے۔ چنانچہ انہیں دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ وہ ماں بیٹی ہیں بلکہ ہر اجنبی انہیں جڑواں بہنیں قرار دیتا ہے۔

ڈان ہبشر کا کہنا ہے کہ ”اگر ہم گھر میں ایک جیسے کپڑے پہن لیں تو میری بیٹی کا شوہر بھی دھوکا کھا جاتا ہے۔ ایک بار میں گھر میں موجود تھی کہ میری بیٹی کا شوہر آیا اور اس نے مجھے اپنی بیوی سمجھتے ہوئے پشت پر تھپتھپا دیا اور جب میں نے مڑ کر اس سے بات کی تو وہ شرمندہ سا ہو گیا۔ میری بیٹی کے لیے بھی یہ کئی نئی بات نہیں اور وہ بھی ایسے واقعات پر ہنس دیتی ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -