چین نے جعلی کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلوں بارے اہم انتباہ جاری کردیا 

چین نے جعلی کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلوں بارے اہم انتباہ جاری کردیا 
چین نے جعلی کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلوں بارے اہم انتباہ جاری کردیا 

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزارت تعلیم(ایم او ای)نے کالجز اور یونیورسٹیوں  کے داخلوں میں جعل سازی بارے ایک اہم نوٹس جاری کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی  وزارت تعلیم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ جعلی یونیورسٹیوں کے فریب سے بچنے کیلئے کالج میں داخلے کے امیدوار اور ان کے والدین کو چاہئے کہ وہ اہل یونیورسٹیوں کی صداقت کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ یا وزارت تعلیم کے وی چیٹ اکاؤنٹ کا دورہ کریں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت تعلیم میں درج شدہ جامعات اور کالجوں کا ایک خصوصی کوڈ ہوتا ہے جسے کالج اپلی کیشن نظام میں دیکھا جا سکتا ہے۔چینی  وزارت تعلیم نے جاری نوٹس میں انتباہ کر تے ہو ئے لوگوں کو دھوکہ دہی کے خلاف عقل استعمال کرنے کی درخواست کی،جس میں جعلی یونیورسٹیاں دعوی کرتی ہیں کہ امیدوار اپنے نمبروں کی پرواہ کئے بغیر داخلہ لینے کیلئے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -