اظہر علی کی انگلینڈ میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، برطانوی سرزمین پر ان کی کارکردگی کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

اظہر علی کی انگلینڈ میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، برطانوی سرزمین پر ان ...
اظہر علی کی انگلینڈ میں ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، برطانوی سرزمین پر ان کی کارکردگی کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی انگلینڈ میں ناکامیوں کاسلسلہ دراز ہوگیا جو اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں کھاتہ کھولے بغیر آﺅٹ ہو گئے اور اس طرح وہ ابھی تک 25اننگز میں صرف 25.90کی اوسط سے رنز بنا پائے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی برطرفی کے بعد ٹیسٹ کپتان بنائے جانے والے اظہر علی اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہے، انہوں نے اب تک انگلینڈ میں 25اننگز میں 25.90کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جبکہ اس دوران انہیں 7بار جیمز اینڈرسن اور 6مرتبہ سٹورٹ براڈ نے آﺅٹ کیا۔

گزشتہ روز اظہر علی کو کرس ووکس نے میدان بدر کردیا،ان کی مجموعی طور پر 79 ٹیسٹ میچز میں اوسط 42.27 اور اس میں 16تھری فیگر اننگز شامل ہیں، غیر ایشیائی کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے 37 میچز میں اوسط 30.75 رہی اور صرف 4 سنچریاں ہی بنائیں۔

دوسری جانب پاکستان نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 2 لیگ سپنرز میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ یاسر شاہ کے ساتھ شاداب خان کو آزمانے کی حکمت عملی پر عمل کیا گیا، ٹاس جیت کر ابر آلود موسم میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بھی اسی لئے کیا گیا کہ چوتھی اننگز میں پچ پر ہونے والی توڑ پھوڑ کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں کسی ٹیسٹ میں 2لیگ سپنرز کھلانے کا کامیاب تجربہ آسٹریلیا نے 59سال قبل کیا تھا، 1961ءمیں اولڈٹریفورڈ میں ہی کھیلے جانے والے میں رچی بینو اور باب سمپسن نے 11وکٹوں کا بٹوارہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید :

کھیل -