پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کی مالی معاونت کا فیصلہ، سابق کپتان عروج ممتاز بھی میدان میں آ گئیں

پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کی مالی معاونت کا فیصلہ، سابق کپتان عروج ممتاز بھی ...
پی سی بی کا خواتین کرکٹرز کی مالی معاونت کا فیصلہ، سابق کپتان عروج ممتاز بھی میدان میں آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ کمیٹی کی ممبر عروج ممتاز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں خواتین کرکٹ کی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں اور اس وباءکے باعث ہماری خواتین کرکٹرز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وباءسے ہماری خواتین کرکٹرز بھی بہت متاثر ہوئی ہیں اور ان میں سے کچھ تو ایسی ہیں جو اپنے اہل خانہ کی واحد کفیل ہیں، چونکہ خواتین کرکٹ آہستہ آہستہ فروغ پارہی ہے، لہٰذا یہ وقت کا تقاضہ تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس سکیم کے تحت نہ صرف اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کرتا بلکہ انہیں یہ یقین دلانا بھی ضروری تھا کہ بورڈ ان کی قدر کرتا ہے اور ان مشکل لمحات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک سیزن 20-2019ءمیں مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 25 کھلاڑی تو اس سکیم سے مستفید ہوں گی جبکہ باقی ماندہ خواتین کرکٹرز یا تو پی سی بی کے کنٹریکٹ پر ہیں یا پھر وہ کہیں اور ملازمت کر رہی ہیں۔ 
عروج ممتاز نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کیساتھ ساتھ پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کی بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس معاملے کو سمجھا اور ایک ایسا فیصلہ کیا، جو مستقبل میں خواتین کرکٹ کی پذیرائی اور فروغ میں معاونت کرے گا۔

مزید :

کھیل -