آرمی چیف سے جاپان کے وزیر دفاع کا رابطہ ،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر دفاع نے رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویڈیو لنک پر ہونے والی گفتگو میں دونوںممالک کے درمیان مسلح افواج کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور پاکستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔اس دوران جاپان کے وزیر دفاع نے ٹڈی دل کے حملے اور کورونا سے نمٹنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے ۔آرمی چیف نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے جاپان کی مدد پر شکریہ ادا کیا ۔