پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ مگر کیوں؟ زبردست خبر آ گئی

پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ مگر ...
پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ مگر کیوں؟ زبردست خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت گوگل، یاہو اور تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نئے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت تمام دوسرے عالمی فورمز پر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ سیاسی نقشہ گوگل اور یاہو سمیت تمام سرچ انجنز کو بھی بھجوایا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سیاسی نقشے میں عالمی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی ہے اور بھارتی دعووؤں کی بھی نفی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، اب پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے نصاب سمیت ہر جگہ نئے جاری کردہ نقشے کا استعمال کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -