پی سی بی نے انگلینڈ سے مختصر ٹور کی امید لگا لی، وسیم خان نے غیر ملکی اداروں کو انٹرویو میں کیا کہا؟

پی سی بی نے انگلینڈ سے مختصر ٹور کی امید لگا لی، وسیم خان نے غیر ملکی اداروں ...
پی سی بی نے انگلینڈ سے مختصر ٹور کی امید لگا لی، وسیم خان نے غیر ملکی اداروں کو انٹرویو میں کیا کہا؟

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے مختصر جوابی دورے کی امید لگا لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو 2022ءمیں پاکستان کا دورہ کرنا ہے مگر ہم اس سے قبل مختصر سیریزکی خواہش رکھتے ہیں، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ سے بات بھی کی جائے گی، یہ ایک چھوٹا قدم ہوگا مگر ہم امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ مستقبل قریب میں ٹیم پاکستان بھیجے گا۔ 

بعد ازاں انھوں نے ’کرک انفو‘ سے گفتگوکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ اپنی ایک ٹی 20 سائیڈ بھیج سکتا ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فی الحال فیوچر ٹور پروگرام میں اس مختصر ٹور کیلئے وقت نکالنا بہت زیادہ چیلنجنگ ہو گا۔ وسیم خان نے ساتھ میں یہ بھی تجویز دی کہ انگلینڈ لائنز کا ٹور بھی اس حوالے سے ایک شاندار متبادل ہو سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -