مانچسٹر ٹیسٹ ،سرفراز احمد نے گراﺅنڈ میں ایسا کام کردیا کہ سب کی توجہ حاصل کرلی 

مانچسٹر ٹیسٹ ،سرفراز احمد نے گراﺅنڈ میں ایسا کام کردیا کہ سب کی توجہ حاصل ...
مانچسٹر ٹیسٹ ،سرفراز احمد نے گراﺅنڈ میں ایسا کام کردیا کہ سب کی توجہ حاصل کرلی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کر کے خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کردیا۔ اولڈ ٹری فورڈ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چیمپئز ٹرافی کے فاتح کپتان اور قومی ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد پانی کی بوتلیں لے کر پچ پر موجود بلے بازوں کے پاس آئے۔سرفراز احمد بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں پکڑے پچ پر کھڑے بلے بازوں شان مسعود اور شاداب کے پاس آئے اور انہیں پانی پیش کرنے کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی۔اس موقع پر سرفراز کے چہرے پر کوئی ندامت نہیں تھی اور وہ بارہویں کھلاڑی ہونے کے باوجود سینئر ہونے کے ناطے نوجوان بلے بازوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم کے اینکر نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور ٹیم مینیجمنٹ کو کم از کم اس بات کا خیال رکھنا چاہیے تھا کہ وہ سرفراز کو واٹر بوائے نہ بنائیں کیونکہ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے سینئر صحافی برائے کھیل شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ میدان میں تمام کھلاڑی برابر ہوتے ہیں، ماضی میں رکی پونٹنگ، یونس خان، سچن ٹنڈولکر اور دیگر لیجنڈری کرکٹر بھی واٹر بوائے کا کام کرچکے ہیں، سرفراز احمد ان سے بڑا کھلاڑی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’سرفراز نے ایک بار پھر خود کو اسپورٹس مین ثابت کیا اور بتایا کہ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے جو زیادتی کے باوجود اپنے جذبے کو کم ہونے نہیںدے رہا‘۔ اس موقع پر شاہد ہاشمی نے پی سی بی کی جانب سے سرفراز کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ذکر بھی کیا۔

مزید :

کھیل -