ایک طرف وزیراعظم قوم کو  ارتغرل ڈرامہ دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں تو دوسری طرف۔۔۔۔شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان سر پکڑ ک بیٹھ جائیں گے

 ایک طرف وزیراعظم قوم کو  ارتغرل ڈرامہ دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں تو دوسری ...
 ایک طرف وزیراعظم قوم کو  ارتغرل ڈرامہ دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں تو دوسری طرف۔۔۔۔شہباز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان سر پکڑ ک بیٹھ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم قوم کو ڈرامہ ارتغرل دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کی ساری توجہ اس طرف ہوتی ہے کہ مودی انکا فون اٹینڈ کرلے،یہ کتنا بڑا تضاد ہے؟سفارتی و داخلی محاذ پر حکومتی ناکامی اور نااہلی عیاں ہے،سال ہوچکا  کشمیر میں مکمل طور پہ لاک ڈاؤن ہے، جو کوئی بولتا ہے اسکی زبان کو فوری طور پربند کردیا جاتا ہے،کشمیر میں ماؤں بہنوں کے ساتھ جو ظلم کیا جارہا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا.

تفصیلات کے مطابق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح ہندوستانی فوج نہتے مسلمانوں پر گولیاں برساتی ہے اور روزانہ کشمیری شہید ہورہے ہیں اس پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا،آج کشمیر کی وادی کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے،آج کشمیری بہن بھائی بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے ہیں،بہادر کشمیری جس طرح مظالم کا سامنا کررہے ہیں یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایک طرف وزیراعظم قوم کو ڈرامہ ارتغرل دیکھنے کی تلقین کرتے ہیں تو دوسری طرف ان کی ساری توجہ اس طرف ہوتی ہے کہ مودی انکا فون اٹینڈ کرلے،یہ کتنا بڑا تضاد ہے؟میں حق بجانب ہوں کہ میں اپنی طرف سے اور اپوزیشن کی طرف سے آپکے رویہ کے خلاف احتجاج رکارڈ کراؤں.

اس سے قبل پارلیمنٹ میں ہونے والے  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا سے پہلے ہماری معیشت تباہ ہوچکی تھی،کورونا وبا آنے سے پہلے ہی قومی معیشت ہچکولے کھارہی تھی ، تاریخی کرپشن سکینڈلز پر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،عید سے پہلے عوام پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرایاگیا،فصل کٹتے ہی پہلے دن سے گندم غائب ہوگئی،ایسا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -