حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ،احسن اقبال شاہ محمود قریشی کےسعودی مخالف بیان پر پھٹ پڑے

حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ،احسن اقبال شاہ محمود قریشی ...
 حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ،احسن اقبال شاہ محمود قریشی کےسعودی مخالف بیان پر پھٹ پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے  سیکرٹری جنرل  احسن اقبال نے کہاکہ اناڑی حکومت پاکستان کے کلیدی مفادات سے کھیل رہی ہے ، حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پاکستان کے برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن)کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیان مہلک اور بدترین سفارتکاری ہے، اناڑی حکومت پاکستان کے کلیدی مفادات سے کھیل رہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہا کر دیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریجک اور تاریخی تعلقات ہیں ،سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پاکستان کے برادر ملک سعودی عرب کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -