سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 28معطل پائلٹس کو بحال کردیا

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 28معطل پائلٹس کو بحال کردیا
سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 28معطل پائلٹس کو بحال کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے معطل 28 پائلٹس کو بحال کردیا ہے جو کل سے فلائٹ ڈیوٹی بھی شروع کردیں گے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق بحال ہونے والے پی آئی ای کے پائلٹس کا نام مشکوک لائسنس والے 262 پائلٹس کی لسٹ میں شامل تھے۔ابتدامیں اس لسٹ میں پی آئی اے کے 141 پائلٹس کے نام شامل تھے۔

میڈ یا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی 262 مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کی لسٹ میں پی آئی اے کے کئی پائلٹس کے نام غلط شامل کیے جانے کی نشاندہی کی تھی۔اب ابتدائی طور پر سی اے اے نے پی آئی اے کے 28 پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیے ہیں۔ باقی لائسنسز کی جانچ کا کام جاری ہے۔

مزید :

قومی -