نواز شریف کی جانب سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کا کوئی چانس نہیں: محمد زبیر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اس کا کوئی چانس نہیں کہ نواز شریف پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں۔
ہم نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے،ان کا کیس بہت مضبوط ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں کورونا آیا جس سے برطانیہ بہت متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب بھی علاج کے مرحلے سے گزر رہے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے۔محمد زبیر نے الزام عائد کیا کہ نیب پر دباو¿ ڈال کر ریفرنس دائر کرائے گئے۔