بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کا الزام، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر مونڈ دیا گیا

بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کا الزام، تشدد کا نشانہ بنانے کے ...
بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ تعلقات کا الزام، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر مونڈ دیا گیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں 30 سالہ بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگاکر اس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر کے بال مونڈ دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع صبر کنٹھا میں پیش آیا جس میں ملوث چار مرد اور دو خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ودانس چوہان، راجو جی چوہان، کلوسن چوہان، راکیشن چوہان، سریکھا چوہان اور سونل چوہان نے بیوہ خاتون پر شادی شدہ شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اس پر تشدد کیا اور اس کے سر کے بال مونڈ دیے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق وہ بینک سے واپس آرہی تھی کہ ایک شخص نے اسے گھر تک لفٹ دینے کا کہا۔ یہ شخص ملزمان میں سے ایک کا بہنوئی ہے۔ وہ اس شخص کے ساتھ لفٹ لے کر گاؤں پہنچی تو چار ملزمان نے انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد گاؤں میں لے جا کر تشدد کیا گیا اور بیوہ کے سر کے بال مونڈ دیے گئے۔