ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی ایک بڑی پریشانی ان شاءاللہ ختم ہو سکے گی اور جس بھی طرف سے کوئی خطرہ محسوس کر رہے تھے وہ ٹل جائے گا۔ ان دنوں صرف خاموشی کی ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کے لئے اس وقت اہم راستہ کھلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ آپ جس بھی پریشانی میں تھے۔ ان شاءاللہ اس سے نجات ملے گی اور نیا رشتہ بھی بن سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

کیوں گھبرا رہے ہیں ان دنوں آپ کے لئے تو کچھ معاملات میں بہتری کی خبریں آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور جو لوگ تنگ کر رہے تھے۔ اب واپسی کی طرف جا رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کی ایک اہم ضرورت میرے اللہ نے چاہا تو وہ جلد پوری ہو سکتی ہے اور جس بھی شخص نے آپ کے نام میں دم کیا ہوا تھا وہ خود بخود غائب ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اپنے ہر عمل پر غور کریں۔ آپ کس جگہ پر غلط ہیں۔ آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ نے اپنی کس جگہ پر اصلاح کرنی ہے اور یہ بہت ضروری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

کچھ سکون تو آج محسوس ہوگا جس خطرے میں گھرے ہوئے تھے۔ اس سے نکلنے کی خبریں بھی موصول ہوں گی اور گھر میں بھی کشیدگی کم ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج مبارک دن لگتا ہے۔ جیسے آپ کا کوئی اہم کام غیبی انداز سے ہو جائے گا اور جو مشکلات تنگ کر رہی تھی وہ اب تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائیں گی، ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

حقوق العباد کے حوالے سے ایک اہم بات سامنے آئے گی۔ آپ جس کو اگر مناسب طریقے سے حل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو پھر خود کو بے شمار مشکلات سے بحکم اللہ آزاد ہی سمجھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج اہم دن تو ہے مگر اندیشہ ہے کہ جلد بازی میں اس کو خراب مت کر لینا۔ اس کا فائدہ اٹھائیں اور اگر کسی کے بارے میں کوئی بات سامنے آئی تو خاموشی اختیار کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جلد بازی میں اپنے کام کو خراب مت کریں۔ قسمت بار بار مواقع نہیں دیتی۔ سکون سے چلیں گے تو ان شاءاللہ بہت کچھ ہاتھ میں آ سکتا ہے اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی جلد بازی نے پہلے بھی مشکل میں ڈالا تھا۔ اب بھی ایسا ہی خطرہ ہے اس لئے آج میٹھی زبان استعمال کرکے وقت گزاریں، کل جب آئے گا تو اس حساب سے قدم اٹھا لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو جس بھی شخص نے کسی معاملے میں وعدے پر لگا رکھا ہے۔ اس سے امید رکھنے کے بجائے اللہ سے امید لگائیں۔ پھر دیکھیں کہ آپ کے کام کس انداز سے ہوتے ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -