چاقو سے حملہ کرکے دو گدھے قتل کرنے والا ملزم گرفتار، کتنی سزا ہوسکتی ہے؟
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ میں چاقو سے حملہ کرکے دو گدھوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع وکرا آباد میں پیش آیا جہاں چرواہے دوسرے علاقے سے اپنے جانور چرانے کیلئے آئے تھے۔ تین گدھے چرنے کیلئے کھیتوں میں گھسے تو کرشنا نامی شخص مشتعل ہوگیا اور اس نے گدھوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ ملزم کے حملے میں دو گدھے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف جانوروں پر ظلم کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمے میں ملزم کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔