سپیریئر یونیورسٹی کے زیراہتمام تحقیقی اشاعتوں کیلئے ایوارڈ تقریب

       سپیریئر یونیورسٹی کے زیراہتمام تحقیقی اشاعتوں کیلئے ایوارڈ تقریب

  

لاہور(پ ر)سپیریئر یونیورسٹی ”آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈکمرشلائزیشن“ کے زیر ِاہتمام سال ۰۲۰۲ میں شائع ہونے والی ریسرچ پبلیکیشنز کو سراہنے کے لیے  20 لاکھ روپے مالیت کے تحقیقی ایوارڈزکا انعقاد کیا گیا۔ سپیریئر یونیورسٹی میں ریسرچ  پروموشن پر ہمیشہ بہت زور دیا جاتا ہے۔ ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی، ڈاکٹر سمیرا رحمٰن ریسرچ کلچر کی تشہیر کے لئے قابل قدر اقدامات کا اہتمام کر رہی ہیں۔ جس کے ذریعے سپیریئر یونیورسٹی  کے فیکلٹی ممبرز انڈسٹری کی مختلف پرابلمز کا حل پیش کرنے کے  لییگرانقدر تحقیقی مقالہ جات لکھتے ہیں تاکہ پالیسی میکرز کو بہتر فیصلہ سازی میں مدد دی جا سکے۔اور پاکستان میں سماجی و معاشی بہتری  میں حصہ ڈالا جا سکے۔  سپییریئر یونیوسٹی میں سالانہ ریسرچ کانفرنسز، ریسرچ سمپوزیم، ریسرچ گرانٹ اور ریسرچ امپیکٹ فنڈ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

جبکہ اس برس20 لاکھ روپے مالیت Research Recognition Awards کے ذریعے ریسرچرز کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ وہ اپنے تحقیقی کاموں کو مزید جذبے اور سہولت کے ساتھ جاری رکھیں۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -