پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹس طیارے سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو ا ہے جبکہ حادثے میں زمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ترجمان نے مزیدبتایاکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -