صدر مملکت عارف علوی کا شہداء کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بیان

صدر مملکت عارف علوی کا شہداء کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بیان
صدر مملکت عارف علوی کا شہداء کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ شہداء کے جنازے میں میری عدم شرکت کو  غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کرتا ہوں،ٹوئٹس کرنے والے ہماری ثقافت اور مذہب سے واقف نہیں ہیں۔

 صدرمملکت نے کہا کہ جب قرآن میں بھی شہادت کا ذکر احترام سے کیا گیا ہے تو ہم ان لوگوں کی قربانی کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں؟ تمام پاکستانیوں کی طرح میں نے بھی ساری زندگی شہدا ءکی تعریف کی ہے۔ میں نے سیکڑوں شہداء کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت کی ہے اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے۔ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ تمام خاندانوں کو اپنے شہدا ءپر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔

گزشتہ روز  نجی نیوز چینل "جیو "پر خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے جنازوں میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن پی ٹی آئی ٹرولرز کے شہدا ءسے متعلق زہریلے، جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

 
 

مزید :

قومی -