کامن ویلتھ گیمز، ویمنز کرکٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج ہونگے 

کامن ویلتھ گیمز، ویمنز کرکٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج ہونگے 

  

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر):انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ویمنز ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق گروپ اے سے آسٹریلیا  اور بھارت  اور گروپ بی سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز  آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمن کا مقابلہ بھارتی کی خواتین ٹیم سے ہوگاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ گولڈ میڈل کے لئے فائنل میچ اور کانسی کے تمغے کے لئے میچز 7 اگست کو ایجبسٹن، برمنگھم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -