نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز10 اگست سے ہوگا

نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز10 اگست سے ہوگا

  

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی نیٹ بال چیمپیئن شپ 10 اگست سے  پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جاوید نواز بنگش نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ٹورنامنٹ میں اسلام آباد رجسٹرڈ کلب حصہ لیں گے اور ایونٹ 14 اگست تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد سے فٹبال کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے میں بھرپور مدد حاصل ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -