کشمیرکرکٹ کا میلہ10 اگست سے مظفر آباد میں سجے گا

کشمیرکرکٹ کا میلہ10 اگست سے مظفر آباد میں سجے گا

  

مظفر آباد(یواین پی)کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل)10 اگست سے 25 اگست تک مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔کشمیر پریمئیر لیگ کے سیزن ٹو میں راولا کوٹ ہاکس، میرپور ہاکس، اوور سیز وارئیرز، کوٹلی لائنز، باغ اسٹالینز اور مظفر آباد ٹائیگرز ایکشن میں ہوں گیباغ اسٹالینز نے صہیب مقصود، عامر یامین اور عمران جونیئر پر بھی اس بار بھی بھروسہ کیا ہے۔

 کوٹلی لائنز میں احسان علی، خرم شہزاد، عرفان اللہ شاہ اور خالد عثمان سے دوسری بار بھی امیدیں لگا رکھی ہیں۔

راولا کوٹ میں احمد شہزاد،حسین طلعت، آصف آفریدی اور زمان خان کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔میرپو ہاکس کا سلمان ارشاد، ابرار احمد اور محمد اخلاق پر اعتماد برقرار ہے۔دوسری جانب اوورسیز وارئیرز اعظم خان، کامران غلام اور سہیل خان کی صلاحیتوں سے دوسری بار فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -