بیٹسمین شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے

 بیٹسمین شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے

  

  لندن (آئی این پی)مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر مایوس شان مسعود  لندن چلے   گے۔ ڈربی شائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود واپس انگلینڈ پہنچ رہے ہیں  اور لنکا شائر کے خلاف میچ سے سلیکشن کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ پی ایس ایل اور کاؤنٹی کرکٹ  میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھانے والے شان مسعود کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا  تاہم انہیں بغیر موقع دیے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -