دورہ نیدر لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع 

  دورہ نیدر لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع 

  

 لاہور(سپورٹس ڈیسک) دورہ نیدر لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا سات روزہ تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا جس میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ کے لئے بھرپور تیاریاں کریں گے۔نیدرلینڈز روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گا،پچاس اوورز کرکٹ پر مشتمل یہ  میچز 7 اور 10 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کا مقصد تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے دورہ کے لئے کھلاڑی پرجوش ہیں امید ہے کہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے وطن واپس لوٹیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -