کامن ویلتھ گیمز،مینز ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن مکمل

کامن ویلتھ گیمز،مینز ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن مکمل

  

   برمنگھم(سپورٹس رپورٹر):انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مردوں کے  ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق پول اے سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ  جبکہ پول بی سے انگلینڈ اور بھارتی  ویمن ٹیمیں سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے پہلے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ہاکی ٹیمیں یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی اینڈ سکواش سینٹرپر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اسی مقام پردوسرا سیمی فائنل میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ مردوں کے ہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل کے لئے  فائنل میچ اورکانسی کے تمغے کے لئے میچ 8 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس اہم مرحلہ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے ملکوں کے لئے جیت کی پوری کوشش کریں گے انگلش ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم نے اب تک ایونٹ میں بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -