بیگم کی موت کا دکھ زندگی بھر رہے گا، گلوکار عارف لوہار 

بیگم کی موت کا دکھ زندگی بھر رہے گا، گلوکار عارف لوہار 

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار  عارف لوہار نے کہا ہے کہ ان کا پہلا عشق والد ہیں۔عارف لوہار نے کہا کہ میرے بچے  بھی لاچا کرتا پہنتے ہیں۔ مجھے اپنی بیگم کے مرنے کا دکھ زندگی بھر رہے گا وہ ایک انتہائی پیار کرنے والی خاتون اور شفیق ماں تھی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب گلوکار اچھے ہیں اور ان سے کوئی نہ کوئی میوزک کی قسم منسوب ہے اور ان کے ذمے بلے شاہ اور وارث شاہ کا کلام ہے کیونکہ انہیں صوفی کلام سے ایک خاص عقیدت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس تن نوں لگدی اوتن جانے گانا ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

 انہوں نے کہا جگنی میرے والد کے دل کی آواز تھی اور روح کی تشریح ہے جو صرف میرے والد ہی کر سکتے تھے۔

مزید :

کلچر -