پنجابی فلموں میں کام نہ کرنے کا افسوس ہے، فیصل رحمان

پنجابی فلموں میں کام نہ کرنے کا افسوس ہے، فیصل رحمان

  

   لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ انہیں پنجابی فلموں میں کام نہ کرنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ پنجابی فلموں میں کام کرنا چاہیں گے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان ہدایتکار کام اچھا کر رہے ہیں لیکن اگر وہ بالی وڈ کو نقل کرنا چھوڑ دیں تو وہ مزید بہتر کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے انکشافکیا کہ ان کی مادری زبان فارسی ہے اور خواہش ہے کہ وہ اس زبان میں کوئی فلم تیار کریں۔فیصل رحمان نے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ماضی میں انہوں نے بیشمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب شہرت حاصل کی۔

مزید :

کلچر -