فارن فنڈنگ کی انکوائری ٹیموں کی سپروائز نگ کیلئے اطہر وحید کی سربراہی میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیم قائم 

  فارن فنڈنگ کی انکوائری ٹیموں کی سپروائز نگ کیلئے اطہر وحید کی سربراہی میں ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرنیوالی انکوائری ٹیموں کی سپروائزنگ کیلئے الیکشن کمیشن کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم قائم کر دی گئی۔خصوصی مانیٹرنگ ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر محمد اطہر وحید کریں گے، مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد انیس، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد،ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اعجاز احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد 4ملازمین کو طلب کیا گیا ہے، ملازمین محمد رفیق، طاہر اقبال اور محمد ارشد شامل سے انکوائری کی گئی۔ تحریک انصاف کے تینوں ملازمین نے اپنے ابتدائی بیانات قلم بند کروائے۔ذرائع کے مطابق ملازمین نے بیانات میں کہا کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا کچھ علم نہیں ہے، اکاؤنٹس میں آنے والی رقم کیش یا بذریعہ چیک پارٹی کے فنانس منیجر کو دی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق ملازمین میں عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں، فارن فنڈنگ دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔ذرائع کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ رقم کہاں کس مقصد کیلئے خرچ ہوئی علم نہیں ہے، پی ٹی آئی فنانس ڈیپارٹمنٹ دستخط شدہ بلینک چیک لے لیتا تھا۔

مانیٹرنگ ٹیم قائم 

مزید :

صفحہ آخر -