پاکستان ہائی کمیشن ملائیشیا کے زیرانتظام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب
کوالالمپور (محمد فاروق ڈوگر) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور پاکستان ہائی کمیشن ملائیشیا کے زیرانتظام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے شروع میں پاکستانی اور ملائشین قومی ترانے لگائے گئے،تمام شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر سطح پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، اور 5 اگست 2019 کو بھارت نے جس ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا، دنیا کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں، اور اقوم متحدہ کی قرادادوں کے مطابق اس مسئلہ کو حل کریں،ٹریڈ کونسلر شفقت نیازی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کا بیان پڑھ کر سنایا جبکہ ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے صدر پاکستان اور ڈیفنس اتاشی کمانڈر ناصر محمود نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے پیغامات پڑھ کر حاضرین کو سنائے،ہائی کمشنر آف پاکستان ان ملائشیا آمنہ بلوچ نے کہا کہ ہائی کمیشن کی طرف سے یہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ہمارا واضح پیغام ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو جائے کہ ہم آزادی کی جنگ میں ان کیساتھ کھڑے ہیں، اور ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں،استاد اعظمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی آزادی کے لیے روایتی عوامل کے علاوہ بھی جدوجہد کرنا ہوگی، کیونکہ سارا طاغوت آپس میں ایک ایجنڈا رکھتا ہے، اور ہمیں اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی مدد ہر سطح پر کرنا ہوگی، میں اس سلسلہ میں پاکستان بھی گیا، اور UNO کو بھی یادداشتیں پیش کیں، آئندہ بھی ہر ممکن کوشش کروں گا، جب تک کہ بھارت، نہتے کشمیریوں کو ان کا حق آذادی نہ دے دے،تقریب میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے سٹاف، پاکستانی اور ملائشین کمیونٹی، ممبر آف ملائشین پارلیمنٹ حسن الدین محمد یونس اور دنیا بھر میں مسلم حقوق کیلئے سرگرم ملائشین تنظیم MAPIM کے صدر استاد عاظمیِ عبد الحمید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یوم استحصال کشمیر